ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی کے بنواسی میں مالک کو قتل کرنے کے الزام میں 3 ملازمین گرفتار

سرسی کے بنواسی میں مالک کو قتل کرنے کے الزام میں 3 ملازمین گرفتار

Sat, 23 Sep 2023 12:41:22    S.O. News Service

سرسی 23 / ستمبر (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ کے بنواسی میں اشوک گیریپّا اوپّار (48 سال) نامی شخص کے قتل میں ملوث تین ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
پولیس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام کرن پرشو رام سرلیشور، گیڈپّا کوٹپّا تیلولّی اور نرنجن گویدپّا تلوار ہیں ۔ ان تینوں نے الزام ہے کہ انہوں نے قرضے کی رقم واپس  طلب کرنے پر اپنے مالک کو قتل کر دیا تھا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ہاویری سے تعلق رکھنے والے مقتول گیریپّا کے پاس کرن اور گیڈپّا  ٹریکٹر ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرتے تھے ۔ مقتول نے کرن کو 30 ہزار روپے قرضہ دیا تھا اور وہ اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ جب کرن کی طرف سے یہ رقم واپس نہیں لوٹائی گئی تو گیرپّا نے قرض کی رقم کرن کی تنخواہ سے منہا کرنے کی بات کہی ۔ اس سے ناراض ہوکر کرن اور گیڈپّا نے اپنے دوست پرشورام کے ساتھ مل کر اپنے مالک کو قتل کرکے اس کے ٹریکٹر کے ساتھ فرار ہونے اور مالک کے بینک کھاتے سے ایپس کے ذریعے لاکھوں روپے ٹرانسفر کروانے کا فیصلہ کیا ۔ مگر بدقسمتی نے ملزمین کا منصوبہ اس وقت ناکام ہوگیا جب بنواسی  کے پاس جنگلاتی علاقہ میں ایک مقامی شخص نے ادھ جلی لاش دیکھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دے دی ۔
    
پولیس نے تحقیقات  کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہیں گہری تفتیش کے بعد معاملے کو سلجھانے اور ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی ۔ 


Share: